منگل 6 اکتوبر 2026 - 13:25
جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے مدیر کا وفد کے ہمراہ کتابخانۂ مرتضوی کا مطالعاتی دورہ

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار ہمدانی کی ہمراہی میں محققین کے ایک وفد نے کتابخانۂ مرتضوی کراچی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار ہمدانی کی ہمراہی میں محققین کے ایک وفد نے کتابخانۂ مرتضوی کراچی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ جہاں وفد کو کتابخانہ کے تاریخی و علمی ذخیرے اور علامہ سید مرتضیٰ صدر الافاضل کے علمی و تحقیقی آثار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کتابخانۂ مرتضوی کراچی کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد نقوی نے وفد کا استقبال کیا اور کتابخانہ کے قیام سے اب تک کی تقریباً ایک صدی پر محیط علمی و تاریخی روداد بیان کی۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے مدیر کی ہمراہی میں محققین کے وفد کا کتابخانۂ مرتضوی کا مطالعاتی دورہ

انہوں نے علامہ سید مرتضیٰ صدر الافاضل کی علمی و تحقیقی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کتابخانہ میں موجود نادر و قیمتی کتب، قلمی نسخوں اور دیگر علمی آثار کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار ہمدانی نے مرحوم صدر الافاضل کی علمی، بالخصوص قرآنی و تفسیری خدمات کی جانب محققین کی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: برصغیر، بالخصوص پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایسے نامور مگر گمنام اہل علم کے علمی آثار کو منظر عام پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اور علمی و تحقیقی حلقے ان کے گراں قدر علمی سرمایہ سے آشنا ہوسکیں۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے مدیر کی ہمراہی میں محققین کے وفد کا کتابخانۂ مرتضوی کا مطالعاتی دورہ

دورے کے دوران محققین کے وفد نے کتابخانے کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا اور وہاں موجود علمی ذخیرے کا جائزہ لیا۔ وفد نے بالخصوص علامہ سید مرتضیٰ صدر الافاضل کے علمی آثار اور ان سے متعلق محفوظ کتب و دستاویزات کا قریب سے مطالعہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ کتابخانۂ مرتضوی برصغیر کے علمی و تاریخی ورثے کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں نادر کتب، قلمی نسخوں اور دیگر علمی آثار کا گراں قدر ذخیرہ محفوظ ہے، جو محققین، اہل قلم اور علمی و تحقیقی ذوق رکھنے والے افراد کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے مدیر کی ہمراہی میں محققین کے وفد کا کتابخانۂ مرتضوی کا مطالعاتی دورہ

محققین کے مطالعاتی دورے کے ذریعہ نہ صرف ماضی کے علمی سرمایہ سے استفادہ کی راہیں ہموار ہوتی ہیں بلکہ علمی و تاریخی ورثہ کی حفاظت، اس پر تحقیق اور اسے نئی نسل تک منتقل کرنے کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے مدیر کی ہمراہی میں محققین کے وفد کا کتابخانۂ مرتضوی کا مطالعاتی دورہ

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے مدیر کی ہمراہی میں محققین کے وفد کا کتابخانۂ مرتضوی کا مطالعاتی دورہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha